جاوید لطیف

عمران خان پاکستان مخالف قوتوں کے آلہ کار ہیں۔ جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان مخالف قوتوں کے آلہ کار ہیں، جسے اب بے نقاب کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آئینی جدوجہد کررہے ہیں اور آپ جتھوں کی سیاست کررہے ہیں، عمران خان امریکا مخالف بیانیے سے پیچھے ہٹ گئے، الیکشن کا مطالبہ کرنے کا فورم اسمبلی ہے۔

جاوید لطیف کا اعظم سواتی کے پاک فوج کے افسران کے خلاف نازیبا الفاظ پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے عمران خان کا زخمی ہونے کا ڈرامہ بے نقاب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کو مل کر عمران خان کو بے نقاب کرنا چاہیے، وہ پاکستان مخالف قوتوں کے آلہ کار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کوئی سیاسی لیڈر یا ٹولہ فوج پر حملہ کرے، دھمکیاں دے، پروپیگنڈا کرے، اس سے بات نہیں ہو گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

(پاک صحافت) پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے