سعید غنی

عمران خان ملک دشمن ہیں اور ملک کیلئے سیاسی تھریٹ ہیں۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک دشمن ہیں اور ملک کے لیے سیاسی تھریٹ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعید غنی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کبھی خونی انقلاب اور کبھی مارشل لاء کی باتیں کرتے ہیں، وہ ذہنی مفلوج اور سٹپٹائے ہوئے انسان ہیں، اس ملک میں سیاسی جماعتوں کی جدوجہد کی وجہ سے جمہوریت ہے، اب اسٹیبلشمنٹ سیاست میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی، یہ ہر آئین پسند و سیاسی جماعت کی خواہش تھی۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا کوئی سیاسی وژن نہیں، انہیں سیاسی فیصلے نہیں کرنے آتے، وہ چاہتے ہیں کہ ادارے متنازع ہو جائیں، وہ پارلیمنٹ کو بے توقیر کرنا چاہتے ہیں، اسلام آباد پہنچیں گے تو ان کے ساتھ عوام نہیں ہوں گے، مارشل لاء کا خواب دیکھنے والے تباہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع بنانے کی کوشش کی جس کی مذمت کرتے ہیں، ان کا مطالبہ ہے کہ جو محبِ وطن ہے اس کو آرمی چیف لگایا جائے تو کیا باقی محبِ وطن نہیں ہیں؟ عمران خان ملک دشمن ہیں اور ملک کے لیے سیاسی تھریٹ ہیں، انہوں نے فوج کے اندر بھی شر پھیلانے کی کوشش کی ہے، ایٹمی اثاثوں کے خلاف بکواس کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے