حافظ حمداللہ

عمران خان دشمن کیلئے نہیں، ملک و قوم کیلئے خطرناک ہے۔ حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان دشمن کے لئے نہیں بلکہ اپنے ہی ملک و قوم کے لئے خطرناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اور پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب، خطرناک انسان نہیں جانور ہوتا ہے۔ خان صاحب تم جس کیلئے خطرہ ہو اس کا نام کیوں نہیں بتاتے؟۔

حافظ ترجمان پی ڈی ایم حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ تم دشمن کیلئے نہیں، ملک و قوم کیلئے خطرناک ہو، تم خطرناک بھی نہیں بلکہ خود ہر روز ایک خطرناک گڑھے کی طرف بڑھ رہے ہو۔ انہوں نے کہا کہ قوم اب عمران خان کے گھناونے چہرے کو جان چکی ہے۔ اب عوام کو مزید دھوکہ نہیں دے سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

شہداء

پاکستان میں عوامی سوگ؛ گیلانی اظہار تعزیت کے لیے ایرانی سفارت خانے پہنچے

پاک صحافت ہیلی کاپٹر حادثے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور ان کے ہمراہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے