احسن اقبال

عمران خان اقتدار کو ن لیگ کی طرف آتا دیکھ کر مارشل لاء لگوانے کی کوشش کریں گے، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما  احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلی حکومت پاکستان مسلم لیگ ن کی ہوگی، اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اقتدار کو مسلم لیگ ن کی طرف آتا دیکھیں گے تو مارشل لاء لگوانے کی کوشش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی اور سیاسی صورتحال پر  تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر انہوں موجودہ حکومت کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا۔  خیال رہے کہ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یہ بھی کہاکہ اگر پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں شامل ہونا چاہے تو قیادت اس پر غور کرے گی۔

واضح رہےکہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن  کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ جلد حکومت کی اتحادی جماعتیں بھی یہ سوچیں گی کہ کیا وہ اس ڈوبتی ہوئی حکومت کے ساتھ ڈوبنا چاہتی ہیں یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے