عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 7،7 سال قید کی سزا سنادی گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے عدت میں نکاح کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا گیا۔ سینئر سول جج قدرت اللّٰہ نے عدت میں نکاح کیس کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ فیصلے کے موقع پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرۂ عدالت میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے سینئر سول جج قدرت اللّٰہ نے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کے دوران نکاح کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

جب تک آصف زرداری صدر ہیں انکے خلاف کیسز کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی، احتساب عدالت

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے