کیپٹن صفدر

عدالت نے کیپٹن صفدر کو بغاوت کے مقدمے میں بری کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کیپٹن صفدر کو بغاوت کے مقدمے میں بری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف بغاوت کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔ گوجرانوالہ کے تھانہ سیٹلائٹ ٹاون میں کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف بغاوت اور اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کو بری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ عدالت نے بغاوت کے مقدمے کا فیصلہ 4 روز قبل محفوظ کیا تھا۔ کیپٹن (ر) صفدر پر مقدمہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے دور اقتدار میں 3 اکتوبر 2020ء کو درج کیا گیا تھا، ایف آئی آر میں اشتعال انگیز تقاریر اور بغاوت کی دفعات عائد کی گئی تھیں جبکہ مقدمے کے مدعی اس وقت کے تھانے کے ایس ایچ او تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے