ہائی کورٹ لاہور

عدالت نے پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے سے روک دیا

لاہور (پاک صحافت) لاہور ہائی کورٹ نے زمان پارک میں پولیس آپریشن کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو اتوار کو جلسے سے روک دیا۔ عدالت نے فواد چوہدری سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ اپنے آپ کو سسٹم کے اندر لائیں، اگر جلسہ کرنا ہے تو 15 دن پہلے پلان کریں۔

تفصیلات کے مطابق سماعت کے دوران عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ خدا کا واسطہ ہے کہ قوم کی زندگی کو چلنے دیں، آپ کی اتوار کو ریلی نہیں ہو گی، کوئی شادی بھی کرتا ہے تو پہلے پلان کرتا ہے۔

واضح رہے کہ  سماعت کے دوران جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ بحیثیت قوم ہماری بڑی بے عزتی ہو رہی ہے، اپنی ریلی کو آگے پیچھے کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ نہ لاہور ہائی کورٹ اور نہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وارنٹِ گرفتاری پر عمل سے روکا ہے، اس کیس کی سماعت کل 11 بجے تک ملتوی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے