شاہد خاقان عباسی

وزیراعظم اور وزیر خزانہ مہنگائی میں اضافے سے نا آشنا ہیں۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور وزیر خزانہ مہنگائی میں اضافے اور عوام کو درپیش مسائل سے نا آشنا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کے لئے جھوٹ کا لفظ استعمال کرنے سے وہ ناراض ہوگئے میں اس کی جگہ غلط بیانی کا لفظ استعمال کرتا ہوں۔

رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا ہے کہ بجٹ میں غریب آدمی کو ریلیف دینے کی ایک شق بھی شامل نہیں ہے۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے ڈیڑھ گھنٹے کی تقریر میں غریب آدمی کی کوئی بات نہیں کی۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیر خزانہ شوکت ترین مہنگائی میں اضافے سے نا آشنا ہیں۔ جس کی وجہ سے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور بدترین معاشی صورت حال انہیں نظر نہیں آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے