خرم دستگیر

عام انتخابات کسی صورت 10 نومبر 2023 سے آگے نہیں جاسکتے۔ خرم دستگیر

اسلام آباد (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کسی صورت 10 نومبر 2023 سے آگے نہیں جاسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خرم دستگیر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی مدت مکمل کر لے تو 60 دن یا پہلے ختم کی جائے تو 90 دن بعد الیکشن ہونے ہیں۔ قومی اسمبلی نے الیکشن کے لیے تمام درکار وسائل بجٹ میں منظور کرلیے ہیں لیکن قانون کے مطابق الیکشن کی تاریخ الیکشن کمیشن کو ہی دینی ہے۔

خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی میں 10 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے لیکن اب بھی ناقابل برداشت سطح پر ہے، معاشی اضطراب اور عدم استحکام والی حالت اب کم ہو رہی ہے۔ 2007 میں خیبرپختونخوا میں نگران سیٹ اپ 150 دن رہا، 2018 کے برعکس اس الیکشن کا نتییجہ عوام کے ووٹ کے مطابق ہی آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی واقعات کے متعلق تیاری ہو رہی ہے کیسز جلد فائل ہوں گے، شواہد اور ثبوتوں کے ساتھ کیسز فائل ہوں گے، جس نے سول املاک پر حملے کیے ان پر سول کورٹ مقدمہ چلے گا، جس نے فوجی تنصیبات پر حملے کیے ان پر ملٹری کورٹ میں مقدمات چلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے