رضا ربانی

صدر مملکت سیاسی وابستگی نہیں چھوڑ سکتے تو فی الفور استعفی دے دیں۔ رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) رضا ربانی کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی اپنی سیاسی وابستگی نہیں چھوڑ سکتے تو فی الفور استعفی دے دیں کیونکہ یہ عہدہ صرف ایک پارٹی کا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کسی کے مشورے پر یا کسی اور وجہ سے ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت نہ کرنا قابل تشویش ہے۔ صدر کو اپنی سیاسی وابستگی عہدہ سنبھالتے وقت چھوڑ دینی چاہیے تھی۔

سینیٹر رضا ربانی کا مزید کہنا ہے کہ صدر عارف علوی کا ہیلی کاپٹر واقعے میں شہید ہونے والے افواج پاکستان کے افسران کی نماز جنازہ میں شرکت نہ کرنا تشویش کی بات ہے کیونکہ حادثے کے شہداء اعلیٰ ترین عہدوں پر فائض تھے۔ آئین کے آرٹیکل 243 کی شق 2 کے مطابق افواج پاکستان کی سپریم کمان صدر مملکت کے پاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہداء

پاکستان میں عوامی سوگ؛ گیلانی اظہار تعزیت کے لیے ایرانی سفارت خانے پہنچے

پاک صحافت ہیلی کاپٹر حادثے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور ان کے ہمراہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے