ارشد شریف

صحافی ارشدشریف کی میت کینیا سے پاکستان روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) صحافی ارشد شریف کا جسد خاکی غیرملکی پرواز سے نیروبی سے دوحہ کے لیے روانہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کینیا کے صدر سے گفتگو کے نتیجے میں قانونی امور تیزی سے مکمل ہوئے، قانونی مراحل کی تکمیل کے بعد ارشد شریف کی میت کو اسلام آباد روانہ کیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر سیدہ ثقلین نے کئی گھنٹے تمام مراحل کی نگرانی کی، وہ جسد خاکی روانہ کرنے تک نیروبی ائیرپورٹ پر موجود رہیں۔ ارشد شریف کا جسد خاکی لیے پرواز کیو آر 1342 نیروبی سے 3 بج کر 14 منٹ پر روانہ ہوئی، میت آج شب پاکستان پہنچائی جائے گی۔ تدفین جمعرات کو اسلام آباد میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف

آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم، ڈیڈ لاک برقرار

اسلام آباد (پاک صحافت) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے