شہباز شریف پیرپگارا

شہبازشریف کی پیرپگارا سے ملاقات

کراچی (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اس وقت کراچی کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے آج پیرپگارا سے ان کی رہائشگاہ میں ایک اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مسلم لیگ فنکنشنل کے سربراہ پیر پگارا سید صبغت اللہ شاہ سے کنگری ہاوس میں ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر پیر پگارا کی والدہ اور اہلیہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

اس دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پیر پگارا کی والدہ اور اہلیہ کی تعزیت کے لیے آیا ہوں۔ پیر پگارا کی والدہ اور اہلیہ کی وفات ایک بڑا صدمہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قیام پاکستان میں پگارا خاندان نے ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے۔ پیر پگارا سے ہمارے پرانے تعلقات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے