مریم اورنگزیب

شہباز شریف کے خلاف ایف آئی اےکے فیک نیوز ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے قومی احتساب بیورو (نیب) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) پر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  3سال شہباز شریف کے خلاف نیب کے فیک نیوز ذرائع استعمال کیے، اب ایف آئی اے کے فیک نیوز ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے خلاف فیک نیوز اور فیک کیسز سے متعلق بیان جاری کیا۔ مریم اورنگزیب نے نیب اور ایف آئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  نیب اور ایف آئی اے کو آٹا، چینی، بجلی چوروں کی خبریں کیوں نہیں ملتیں، ایف آئی اے ذرائع کو بی آر ٹی پشاور، بلین ٹری، فورن فنڈنگ کیس کی خبریں کیوں نہیں ملتیں۔

واضح رہے کہ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبازشریف کے خلاف عدالتوں کے ثبوت مانگنے پریہ بھاگ جاتے ہیں، ان تمام جھوٹے مقدمات کی بار بار تفتیش اور تحقیق ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کتنی بار ایک ہی جھوٹ کو بار بار فیک نیوز بنا کر چلائیں گے؟

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے