اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ اصل تبدیلی تو اب آرہی ہے، شہباز شریف نے وزیراعظم بننے سے پہلے ہی خوشحالی لوٹنا شروع ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق روپیہ مسلسل مضبوط ہو رہا ہے۔ کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافے کو بنیاد بناتے ہوئے ریحام خان نے تحریک انصاف پر تنقید کی اور کہا کہ یہ نئی حکومت امریکی سازش سے بنی ہے اس لیے امریکی ڈالر بھی اس حکومت کے ساتھ ملا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مزید کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ سب بہتر پاکستان کی جانب نئے سفر کا آغاز ہے۔
Short Link
Copied