گوٹیرس

سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں پاکستان کی حمایت

(پاک صحافت) اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران پاکستان کی ہمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی برادری کی جانب سے بڑے پیمانے پر امداد کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان اس کا مستحق ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق انتونیو گوتریس نے جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اخراج میں1 فیصد سے بھی کم حصہ ڈالنے کے باوجود پاکستانی عوام کو موسمیاتی اثرات سے 15 گنا زیادہ خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی افرا تفری کے اعتبار سے غیر منصفانہ عالمی سسٹم کا دہرا شکار ہے، پاکستان میں مون سون کی طوفانی بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے 1700 انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔

واضح رہے کہ انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ رواں سال جنوری میں پاکستان میں تعمیرِ نو میں مدد کے لیے تقریباً 9 ارب ڈالرز کا وعدہ کیا گیا تھا، اب بھی پاکستان مون سون کی بارشوں کے اثرات سے دوچار ہے۔ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے یہ بھی کہا ہے کہ آب و ہوا کے باعث جو اموات اور جو تباہی ہوئی اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتا، عالمی اداروں کو سیلاب کے بعد پاکستان سے کیے گئے وعدے پورے کرنے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

آپ فوج کے گھر میں گھس گئے تو کیا فوج ایکشن لینے کا حق نہیں رکھتی؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آپ فوج کے گھر میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے