یوسف رضا گیلانی

سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی انٹراکورٹ اپیل کی سماعت یکم جون تک ملتوی

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیر اعظم و پاکستان پیپلز پارٹی کےسینئر رہنما سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی انٹرا کورٹ کی سماعت یکم جون تک ملتوی کردی گئی۔  ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کی اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے وکیل علی ظفر جبکہ یوسف رضا گیلانی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک  سماعت کے موقع پر عدالت میں پیش ہوئے۔ تاہم عدالت نے طرفین کے دلائل سننے کے بعد عدالتِ عالیہ نے یوسف رضا گیلانی کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت یکم جون تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ عدالت میں سماعت کے دوران  یوسف رضا گیلانی کے وکیل یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں امیدوار تھے، سیکریٹری سینیٹ نے کہا کہ خانے کے اندر امیدوار کے نام پر لگی مہر بھی درست تصور ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں 7 ووٹ خانے کے اندر امیدوار کے نام پر مہر لگانے سے مسترد ہوئے، پریذائیڈنگ افسر کو صدرِ پاکستان نے الیکشن کرانے کیلئے نامزد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے