عرفان صدیقی

سینیٹر عرفان صدیقی کے عمران خان پر طنزیہ وار

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان پر طنز کے نشتر چلا دیے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر جاری بیان میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے جنرل باجوہ کے کہنے پر میری حکومت ختم کرائی۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ میں نےجنرل باجوہ ہی کے کہنے پر اپنی دو صوبائی حکومتیں ختم کر دیں۔ عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ سازش تھی اور یہ حکمت عملی!

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں عمران خان نے اعتراف کیا تھاکہ انہوں نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیاں سابق آرمی چیف جنرل (ر) باجوہ کے مشورے پر تحلیل کی تھیں۔ عمران خان نے کہا کہ جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی نئے انتخابات چاہتی ہے تو اپنی حکومتیں ختم کردیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

ہتک عزت کا نیا قانون لانے پر سب متفق ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ہتک عزت کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے