عبدالقادر

سینیٹر عبدالقادر نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں

اسلام آباد (پاک صحافت) تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر عبدالقادر نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عبدالقادر نے کہا ہے کہ جناح ہاؤس، کورکمانڈر ہاؤس اور آرمی تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے پی ٹی آئی سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد حیثیت سے میری سیٹ برقرار ہے۔

سینیٹر عبدالقادر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے جوان اپنی جانیں قوم پر قربان کرتے ہیں، پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، مضبوط فوج مضبوط ملک کی ضامن ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن تقسیم اور تشدد کا راستہ تمام جماعتوں نے اختیار کیا، سیاستدان ملک کو بحران سے نکالنے میں کردارادا کریں۔

واضح رہے کہ سینیٹر عبدالقادر نے آزاد حیثیت میں سینیٹ انتخاب جیتنے کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے