امیرمقام

سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان بھجوانے پر امیر مقام کا تاجکستان سے اظہار تشکر

پشاور (پاک صحافت) وزیراعظم کے خصوصی مشیر انجینئر امیر مقام نے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان بھجوانے پر تاجیکستان حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمرود این ایل سی ٹرمینل خیبر پر وزیراعظم کے خصوصی مشیر انجینئر امیر مقام نے تاجکستان کی جانب سے سیلاب متاثریک کے لئے بھیجا گیا سامان وصول کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا کہ تاجکستان حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نےمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ تاجکستان کے ساتھ ہمارے بجلی اور گیس کے منصوبے پائپ لائن میں ہیں۔ تاجک سفیر عصمت اللہ نظیر نے کہا کہ پاکستان میں کروڑوں لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجکستان کی حکومت، پاکستانی بھائیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے