مولانا عبدالغفور حیدری

سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک کے حالات خراب کیے جارہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک کےحالات خراب کیے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی رہنما سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے باجوڑ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔

مولانا عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا تھا کہ جمیعت علما اسلام ایک پُرامن جماعت ہے، ہم نے ہمیشہ پُر امن سیاسی جہدوجہد کا راستہ اپنایا ہے۔ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک کےحالات خراب کیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے صدر مقام خار میں جمیعت علمائے اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکا ہوا ہے، جس میں 40 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہداء

پاکستان میں عوامی سوگ؛ گیلانی اظہار تعزیت کے لیے ایرانی سفارت خانے پہنچے

پاک صحافت ہیلی کاپٹر حادثے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور ان کے ہمراہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے