رضا ربانی

سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کو فاشسٹ ریاست بننے کی طرف دھکیلا جارہا ہے، رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر میاں رضا ربانی  کا کہنا ہے کہ  ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کو فاشسٹ ریاست بننے کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ  فاشسٹ ریاست میں احکامات کی دھجیاں اڑانا اور عدلیہ کو بدنام کرنا ضروری ہوتا ہے تاکہ قانون کی حکمرانی ختم ہو جائے، اسی لیے آئین کو پامال کیا جارہا ہے فخر کے ساتھ توڑا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ  اور موجودہ  سینیٹر میاں رضا ربانی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ آئین کے تحت کام کرنے والے اداروں کو بدنام کیا جا رہا ہے، میڈیا کو دھمکیوں اور تشدد کے ذریعے سچ کی خبر دینے سے ڈرایا جا رہا ہے، ریاست پر حملہ کیا جا رہا ہے، معاشرے کو تشدد کی دعوت دی جاری ہے۔ اور معاشرے میں تقسیم پیدا کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ میاں رضا ربانی نے جاری بیان میں مزید کہا کہ آئینی عمل کے ذریعے حکومت سے ہٹائے جانے پر اس طرح کے ردِ عمل کا ہماری تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ تقسیم سے معاشرے میں تشدد پیدا ہو رہا ہےفاشسٹ حکومت بھی حکومت نہیں کر سکے گی، اس امر کی تاریخ سوویت یونین افسوسناک مثال دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

مریم نواز نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے متعلق حکم جاری کردیا

لاہور (پاک صحافت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے