شہباز شریف

سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پر وزیراعظم کا خصوصی پیغام

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں سندھ کی ثقافت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزار برس سے سندھ کی تہذیب اپنی ثقافت سے خوبصورتی کا رنگ بھرتی آرہی ہے۔ آج باب الاسلام سندھ کا ثقافتی دن ہے، یہ پاکستان میں وفاق کی ایک اکائی کی خوبصورتی اجاگر کرنے کا دن ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے پیغام میں مزید کہنا ہے کہ تمام سندھی بہنوں اور بھائیوں کو اس دن پر بے حد مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ بھر میں آج سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کا دن انتہائی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے