سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا

کراچی (پاک صحافت) اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں نومنتخب ارکان سندھ اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔ سندھ اسمبلی کے 168 اراکین میں سے 145 نے حلف اٹھایا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں اسمبلی کے 4 ممبران کے معاملات مختلف وجوہات کی بناء پر مؤخر ہیں۔ پی ایس129 سے حافظ نعیم کی نشست کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا اور پی ایس 80 سے پیپلز پارٹی کے منتخب رکن عبدالعزیز جونیجو انتقال کر چکے ہیں۔ سنی اتحاد کونسل کی 9 نشستوں پر مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں نومنتخب ارکان نے سندھی، اردو اور انگریزی میں حلف اٹھایا۔ جی ڈی اے، پی ٹی آئی، جماعت اسلامی اور جے یو آئی ف کے ارکان نے احتجاج کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی، اورنج لائن بس کی شٹل سروس کا افتتاح کر دیا گیا

کراچی (پاک صحافت) وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے اورنج لائن بس کی شٹل سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے