ساجد حسین طوری

سمندرپار پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے۔ ساجد طوری

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر ساجد طوری کا کہنا ہے کہ سمندرپار پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سمندرپار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل ساجد طوری نے کہا ہے کہ پاکستان کے کئی شہروں میں مزدوروں کے لئے لیبرز کالونیاں تعمیرکی ہیں۔ لیبر کالونیوں میں سکول، بی ایچ یو، کھیل کے میدان، کمیونٹی سینٹرز اور دیگر بنیادی ضروریات موجود ہیں۔

وفاقی وزیر ساجد طوری کا مزید کہنا ہے کہ کوئٹہ میں پانچ سو سے زائد کوارٹرز کے بعد جلد دوسروں شہروں میں بھی افتتاح کیا جائے گا، سمندرپار پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثر مزدوروں کی معاونت کے لئے آئی ایل او کیساتھ ملکر کیش فار ورک پروگرام شروع کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شرجیل میمن

بانی پی ٹی آئی کے پیچھے کوئی تو ہے جو اسے سپورٹ کر رہا ہے، شرجیل میمن

حیدرآباد (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے