ایران ایئر

سفری پابندیوں کا خاتمہ، ایران سے پاکستان کے لیے ہفتہ وار پروازیں ایک بار پھر بحال

کراچی (پاک صحافت) سفری پابندیوں کے خاتمے کے بعد پڑوسی ملک ایران نے پاکستان کے لئے ایک بار پھر ہفتہ وار پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور سفری پابندیوں کے باعث ایران ایئر کی پروازیں پاکستان کے لئے معطل کر دی گئی تھیں، تاہم سفری پابندیاں ختم ہونے کے بعد ایک بار پھر پروازیں شروع کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی حکام کی جانب سے اعلامیہ  جاری کیا گیا ہے کہ  ویزے کی بحالی کے سبب ایران سے پاکستان کے لیے ہفتہ وار پروازیں شروع کر دی گئی ہیں۔ ایرانی حکام کا یہ بھی کہنا ہےکہ کورونا وائرس کی ویکسی نیشن اور سفری پابندیوں کے خاتمے کے سبب پاکستان کے لیے ہفتہ وار پروازیں بحال کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر رواں برس ماہِ اپریل میں پاکستان سے پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی ۔  خیال رہے کہ اس سے قبل کنیٹنگ فلاٹس کے ذریعے مسافر پاکستان سے ایران اور ایران سے پاکستان سفر کر رہے تھے، تاہم ایک بار پھر ڈائریکٹ پروازوں کا سلسہ شروع ہونے پر مسافروں کا کافی وقت بچ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے