سعودی معاون وزیرِ دفاع پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) سعودی عرب کے معاون وزیرِ دفاع میجر جنرل (انجینئر) طلال بن عبداللّٰہ العتیبی پاکستان کے دورے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے۔

پاکستان پہنچنے پر سعودی معاون و زیرِ دفاع میجر جنرل (انجینئر) طلال بن عبداللّٰہ العتیبی کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ اپنے دورے کے دوران سعودی عرب کے معاون وزیرِ دفاع آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں پاک سعودیہ دفاعی تربیت سمیت دفاعی امور زیرِ بحث آئیں گے۔

سعودی معاون وزیرِ دفاع میجر جنرل (انجینئر) طلال بن عبداللّٰہ العتیبی کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات میں دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

مریم نواز نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے متعلق حکم جاری کردیا

لاہور (پاک صحافت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے