سعودی عرب

سعودی عرب کیجانب سے پاکستان کی مالی امداد کا عندیہ

ریاض (پاک صحافت) برادر اسلامی ملک سعودی عرب نے پاکستان کے لئے مالی امداد کا عندیہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خزانہ محمد الجدان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ہر ممکن امداد کی جائے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کا بجٹ 4 ارب ڈالر سے زائد سرپلس ہوگیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی مدد کرنے کی تمام تر کوششیں برائے کار لانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ سعودی حکومت مہنگائی کے اثرات سے نبرد آزما اتحادی ملکوں کی مدد کرے گا۔ سعودی عرب ترک سینٹرل بینک میں بھی 4 ارب ڈالر رکھے گا۔ چند روز قبل سعودی عرب نے پاکستان کے مرکزی بینک میں 3 ارب ڈالر کو مزید عرصے کیلئے رکھنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ماؤں کے عالمی دن پر نامور سیاسی شخصیات کے خصوصی پیغامات

اسلام آباد (پاک صحافت) ماؤں کے عالمی دن پر نامور سیاسی شخصیات نے خصوصی پیغامات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے