اسحاق ڈار

سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالرز ڈیپازٹ کر دیے، اسحاق ڈار

اسلا م آباد (پاک صحافت) وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے خوشخبری سنائی ہے کہ دوست ملک سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالرز ڈیپازٹ کر دیے ہیں۔ یہ بات وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور اپنی طرف سے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے 2 ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک میں ڈپازٹ کرانے سے فارن ایکسچینج ریزرو میں اضافہ ہو گا۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ سعودی عرب ہر موقع پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، پاکستان کے معاملات بہتری کی طرف آ چکے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مستقبل میں معاشی معاملات میں مزید بہتری کی طرف جائیں گے، پاکستان کی معیشت پہلے سے بہتر ہے، اس میں جلد مزید استحکام پیدا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نگراں حکومت کے معاشی اقدام کا معترف

اسلام آباد (پاک صحافت) آئی ایم ایف کے معاون وفد نے نگراں حکومت کے معاشی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے