تنخواہ

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کی تجویز

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کی تجویز دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحق ڈار حکومت کی اتحادی جماعتوں کی مشاورت کے ساتھ بجٹ تیاری کے بعد 4 یا 5 جون کو قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔ تاہم وفاقی بجٹ کیلئے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس جون کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگا۔ جبکہ چار یا پانچ جون کو بجٹ پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور ان کی معاشی ٹیم کو بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ بجٹ میں مزدوروں کی اجرت 40 ہزار کرنے اور پنشن میں 30 فیصد تک اضافے کا تجاویز دی گئی ہیں۔

حکومت کو یہ تجاویز بھی دی گئی ہیں کہ حکومت اپنے آخری بجٹ میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرے۔ اسی طرح پٹرول ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹر100 روپے تک کمی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے