آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری آئندہ چند روز میں لاہور جائیں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری آئندہ چند روز میں لاہور جائیں گے، جہاں وہ جہانگیر ترین سے ان کے بھائی عالمگیر ترین کی وفات پر تعزیت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری  جہانگیر ترین سے ان کے بھائی عالمگیر ترین کی وفات پر تعزیت کرنے لاہور جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری لاہور میں سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ استحکامِ پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے 6 جولائی کو خودکشی کر لی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی مار لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے