عامر میر

زمان پارک سے 8 دہشتگرد گرفتار ہوئے ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت

لاہور (پاک صحافت) ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ اب تک زمان پارک سے 8 دہشتگرد گرفتار ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران حکومت کے ترجمان عامر میر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمان پارک سے 8 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تمام ملزمان فرار ہونے کی کوشش کرہے تھے لیکن پولیس نے ان کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت عامر میر کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے دہشتگرد کورکمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث تھے جن کی شناخت پہلے ہی کی جاچکی تھی۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے دعوی کیا تھا کہ کورکمانڈر ہاوس اور جناح ہاوس میں ملوث تیس سے چالیس دہشت گرد زمان پارک میں پناہ لے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے