حافظ حمداللہ

زلمے خلیل زاد کے بیان سے ثابت ہوا کہ عمران خان پاکستان کا نہیں امریکا کا ایجنٹ ہے، ترجمان پی ڈی ایم

پشاور (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ زلمے خلیل زاد کے بیان سے ثابت ہوتا ہے کہ عمران خان پاکستان کا نہیں امریکا کا ایجنٹ ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ سی آئی اے کا زرخرید غلام زلمے خلیل زاد دوسرے غلام عمران خان کےحق میں بول پڑا۔

تفصیلات کے مطابق حافظ حمداللّٰہ نے جاری بیان میں کہا کہ اگر زلمے خلیل زاد کو عمران خان اتنا عزیز ہے تو اسے اپنے پاس بلالیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کا نہیں امریکا کا ایجنٹ ہے، وزارت خارجہ زلمے خلیل زاد کوشٹ اپ کال دے کہ ہمارے داخلہ امور میں مداخلت نہ کریں۔

واضح رہے کہ پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگانا اور اہلکاروں کو زخمی کرنا کیا یہ دہشتگردی اور ریاست پر حملہ نہیں؟ کیا یہ سب عدالتی حکم سے بغاوت نہیں؟ اس سیاسی دہشت گرد کو رعایت اور بار بار ریلیف دینا کہاں کا انصاف ہے؟ ریلی کی قیادت سے جان کو خطرہ نہیں لیکن عدالت میں پیشی پر خطرہ؟

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی قیادت کے جارحانہ بیانات مسترد کر دیے، دفترِ خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے