آصف کرمانی

ریاست مدینہ کے دعویدار عمران خان اور عثمان بزدار کہاں ہیں؟ آصف کرمانی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینٹر آصف کرمانی نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو آڑے ہاتھوں لےلیا، آصف کرمانی نے مینار پاکستان واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ریاست مدینہ کے دعویدار وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہاں ہیں؟

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر آصف کرمانی نے جاری اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) حکومت سے مطالبہ کیا کہ اقبال پارک لاہور میں خاتون کو ہراساں کرنے کے ذمہ داروں کو عبرتناک سزا دی جائے۔ آصف کرمانی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی حکومتی نمائندہ مظلوم خاتون کے سر پر ہاتھ رکھنے نہیں گیا۔

واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ3روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور کپڑے پھاڑے گئے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے