عمران خان شاہ محمود

راولپنڈی پولیس کو عمران خان اور شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی اجازت مل گئی

راولپنڈی (پاک صحافت) راولپنڈی پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی اجازت مل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خصوصی عدالت میں راولپنڈی پولیس افسر نے بتایا کہ دونوں کو شریک ملزمان کے بیانات پر شامل تفتیش کرنا ہے، ہمارے پاس 9 مئی واقعات سے متعلق ایف آئی اے کی رپورٹ بھی موجود ہے۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ قانون کے مطابق صرف تفتیش کرنے کے لیے اجازت دے رہا ہوں۔

ایک اور کیس میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے گوجرانوالہ پولیس کی چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کی درخواست مسترد کردی۔ گوجرانوالہ پولیس کے افسر عدالت میں پیش ہوئے اور چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کیلئے عدالت سے اجازت مانگی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ تھانہ کینٹ گوجرانوالہ میں مقدمہ درج ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی تفتیش کی اجازت چاہیے، گوجرانوالہ پولیس کے اہلکار نے کہا کہ ممبر جے آئی ٹی ہوں، 9 مئی کے مقدمے میں تفتیشی افسر ہوں۔ تفتیشی افسر نے ریکارڈ جج ابوالحسنات ذوالقرنین کو پڑھنے کے لیے دیا۔

جس میں کہا گیا کہ کینٹ گوجرانوالہ پر حملہ ہوا 14 پولیس ملازم زخمی ہوئے۔ عدالت نے سوال کیا کہ پہلے تفتیش نہیں کی کیا؟ شریک ملزمان کو شامل تفتیش کیا؟ جس کے جواب میں پولیس نے کہا کہ نہیں، پہلے چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش نہیں کی۔ قتل، اقدامِ قتل اور دہشت گردی کی دفعات لگی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

پلاننگ کمیشن کا موجودہ اسٹرکچر اٹھارہویں ترمیم سے پہلے کا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پلاننگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے