رانا ثناءاللہ

رانا ثناء اللہ نے تحریک انصاف سے مذاکرات نہ کرنے کی وجہ بتادی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے  تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اسد قیصر نے 26 تاریخ کو حکومت سے مذاکرات کی حامی بھری تو عمران خان نے انہیں فارغ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شاہ محمود قریشی بھی پہلے سے آزمائے ہوئے ہیں، ان سے فیٹف پر بات چیت کی، سب باتیں طے ہوگئیں تو شاہ محمود نے کہا کہ وہ پاگل نہیں مان رہا۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ  بتایا جائے وزیراعظم پر توہینِ عدالت کس بات کی لگے گی؟ یہ کہاں کا انصاف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر شاہ محمود ہمارے ساتھ الیکشن میں تاخیر پر رضامند ہوجائیں تو آئین کی نوے دن میں الیکشن کرانے کی شرط بھی فارغ ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے