سیکیورٹی فورسز

دہشتگروں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، چھ دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (پاک صحافت) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا جس میں کالعدم تنظیم کے چھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر زامران رینج میں کارروائی کی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے 6 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے جبکہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن و استحکام کیلئے پر عزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے