پولنگ انتخابات

خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے اکیس اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔

الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق پینسٹھ ویلیج اور نیبرہڈ کونسلر کی خالی نشستوں پر پولنگ ستائیس اگست کو ہوگی۔  پولنگ کیلئے بیلٹ پیپرز کو متعلقہ انتخابی عملے کے حوالے کردیا گیا ہے۔ جن اکیس اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے اُن میں پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، مردان، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت اور ایبٹ آباد کے اضلاع شامل ہیں۔

اسی طرح ڈی آئی خان، ٹانک، ہری پور، مانسہرہ، بٹگرام، طورغر، سوات، شانگلہ اور ملاکنڈ میں بھی رائے شماری ہوگی۔اپردیر، لوئردیر اور باجوڑ کے اضلاع میں بھی ضمنی بلدیاتی انتخاب ہوں گے۔ خیبرپختونخوا کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے مجموعی طور پر دو سو چھپن پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

جن میں سے ایک سو دو مردانہ، نواسی زنانہ اور پینسٹھ مشترکہ ہوں گے۔ اکیس اضلاع میں تین لاکھ پچاسی ہزار آٹھ سو پینتیس ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ویلج اور نیبرہڈ کونسلز میں نشستیں ارکان کے انتقال، استعفوں اور دیگر وجوہات کی بنا پر خالی ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے