عظمی بخاری

خیبرپختونخوا میں عبرتناک انجام کے بعد پنجاب میں تحریک انصاف کو امیدوار نہیں مل رہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں عبرتناک شکست کے بعد پنجاب میں پی ٹی آئی کو امیدوار نہیں مل رہے ہیں۔ عوام انہیں مسترد کرچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مولانا صاحب نے پی ٹی آئی کو پھینٹی کے پی کے میں لگائی ،ضمنی اور کنٹونمنٹ انتخابات کے بعد اب پھر پھینٹی ہم پنجاب میں لگائیں گے۔ جس دن پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوا اسی دن سے تبدیلی کی واپسی کا سفر شروع ہوگا۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا ہے کہ مہنگائی، بیڈ گورننس اور نالائقی تحریک انصاف کا دھڑن تختہ کرنے میں مرکزی رول ادا کررہے ہیں۔ پنجاب میں ابھی تک ایک بھی شخص پی ٹی آئی کا بلدیاتی ٹکٹ لینے کا خواہشمند سامنے نہیں آسکا۔ انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کی عوام کو محرومیوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی قیادت کے جارحانہ بیانات مسترد کر دیے، دفترِ خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے