خواجہ سعد رفیق

خواجہ برادران کیخلاف کرپشن کے شواہد نہ ملنے پر نیب نے بے گناہ قرار دیدیا

لاہور (پاک صحافت) نیب نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں بے گناہ قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف کرپشن کے شواہد نہیں ملے لہذا خواجہ برادران کے خلاف ریفرنس پر مزید کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔ پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کی عزیز بھٹی ٹاؤن سے منظوری ہوچکی ہے۔

رپورٹ میںمزید کہا گیا ہے کہ پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کی ایل ڈی اے سے منظوری نہیں ہوئی لہذا ایل ڈی اے بطور ریگولیٹر چھوٹی موٹی شکایات کا ازالہ کرے۔

نیب نے استدعا کی کہ پیراگون ریفرنس ایل ڈی اے کو بھجوا دیا جائے۔ لاہور کی احتساب عدالت نے نیب کی استدعا پر ریفرنس ایل ڈی اے کو بھجوا دیا۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے