خفیہ اطلاعات پر افغانستان میں انسداد دہشت گردی آپریشن کیا، پاکستان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے افغانستان کے اندر سرحدی علاقوں میں انسداد دہشت گردی آپریشن کیا ہے، اس حوالے سے اسلام آباد سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ حافظ گل بہادر گروپ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد گروپ آپریشنز کا اہم ٹارگٹ تھا، حافظ گل بہادر گروپ ٹی ٹی پی سے مل کر پاکستان میں دہشتگرد حملوں کا ذمہ دار ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان افغان عوام کا بہت احترام کرتا ہے۔ افغانستان میں اقتدار میں موجود بعض عناصر ٹی ٹی پی کی سرپرستی کر رہے ہیں، افغانستان میں اقتدار میں موجود بعض عناصر ٹی ٹی پی کو پاکستان کیخلاف بطور پُراکسی استعمال کر رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان خارجیوں کی حمایت کرنے والے ان عناصر کو پالیسی پر نظرثانی پر زور دیتا ہے، یہ عناصر معصوم پاکستانیوں کا خون بہانے والے خوارج دہشت گردوں کا ساتھ دینے کی پالیسی پر نظر ثانی کریں۔ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ دہشتگرد پاکستان کی سلامتی کےلیے سنگین خطرہ ہیں۔

دہشت گرد پاکستانی حدود میں دہشت گردانہ حملوں کےلیے مسلسل افغان سرزمین کا استعمال کرتے رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایک برادر ملک کے خلاف اس طرح کا رویہ کم نظری کو ظاہر کرتا ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں میں افغان عوام کےلیے پاکستان کی حمایت کو نظرانداز کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے