جنرل عاصم منیر

خطے میں امن اور استحکام کیلئے سیکیورٹی چیلنجز پر توجہ دینا ہوگی۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف کا کہنا ہے کہ خطے میں امن اور استحکام کیلئے سکیورٹی چیلنجز پر توجہ دینا ہوگی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے ملاقات کی۔ جس میں فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ بحرین کے ساتھ فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے پر عزم ہیں۔ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ خطے میں فروغ امن اور استحکام کے لیے سکیورٹی چیلنجز پر توجہ دینا ہوگی۔

ملاقات میں بحرینی کمانڈر نے انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کےساتھ دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے