انوار الحق کاکڑ

خستہ حال اور حفاظتی معیار پر پورا نہ اترنے والی چیئر لفٹس فوری بند کی جائیں، نگران وزیر اعظم

اسلام آباد (پا ک صحافت) نگراں وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے خستہ حال اور حفاظتی معیار پر پورا نہ اترنے والی چیئر لفٹس کو فوری بند کرنے کی ہدایت کردی۔ نگراں وزیرِاعظم نے بٹگرام میں پاشتو کے مقام پر چیئر لفٹ میں پھنسے 8 افراد کو فوری ریسکیو کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرِاعظم نے این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اور تمام متعلقہ ریسکیو اداروں کو تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔ انوار الحق کاکڑ نے پہاڑی علاقوں میں موجود ایسی تمام چیئر لفٹس پر حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ خیال رہے کہ بٹگرام کی تحصیل الائی میں پہاڑوں کے درمیان چیئر لفٹ میں پھنسے بچوں کو ریسکیو کرنے کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ گہری کھائی پار کرنے والی چیئر لفٹ رسی ٹوٹنے سے صبح 7 بجے سے پھنسی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ بٹگرام میں چیئر لفٹ میں پھنسے بچوں اور اساتذہ کی جانیں بچانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے چیئر لفٹ میں پھنسے بچوں اور اساتذہ کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے