شاہد خاقان عباسی

حکومتی جماعت سے ووٹ حاصل کرنے پر پی ڈی ایم کی دو پارٹیوں کو شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے لئے حکومتی جماعت سے ووٹ حاصل کرنے پر پی ڈی ایم میں شامل دو پارٹیوں کو شوکاز نوٹس جاری کردئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی ارکان سے ووٹ حاصل کرنے پر پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری کئے۔ دونوں جماعتوں سے حکومتی ارکان کے ووٹ حاصل کرنے پر جواب مانگا ہے۔

دوسری جانب سینیٹ اجلاس سے پہلے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے کمرہ میں آزاد اپوزیشن کی جماعتوں کا مسلم لیگ نون کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ جس میں مسلم لیگ نون، جے یو آئی، پی کے میپ، نیشنل پارٹی اور بی این پی مینگل کے سینیٹرز شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے