اسحاق ڈار

حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں سے ملکی معیشت ترقی کررہی۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حکومت کی دور اندیشی اور دانشمندانہ پالیسیوں سے پاکستان کی معیشت ترقی کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے چیئرمین و ڈائریکٹر ویٹول کرسٹوفر بیک کی سی ای او ہاسکول عقیل خان کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔ جس میں وزیر خزانہ کو ویٹول کی آپریشنل نوعیت، کاروباری پروفائل اور پاکستان کی اقتصادی ترقی میں کردار پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وٹیول کے پاکستان کے ساتھ تعاون کو سراہا جبکہ وزیر خزانہ نے پاکستان میں ویٹول کے کاروباری پورٹ فولیو کو وسعت دینے کی تجاویز کا خیر مقدم بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ویٹول کے پاکستان کے ساتھ دیرینہ کاروباری تعلقات ہیں، ان تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتی ہے، غیرملکی سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے