سراج الحق

حکومت نے عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن کے تحائف دئے ہیں۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت نے عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن کے تحائف کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے۔ عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کا کسی کو خیال نہیں۔ کرپشن اور وعدہ فراموشی کو حکمران اشرافیہ اپنا حق سمجھتی ہے اور چاہتی ہے عوام ان سے سوال نہ کریں۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم سرعام الیکشن کمیشن کے قوانین کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں۔ ملک کے وزیراعظم ایک طرف قانون کی پاسداری کی بات کرتے ہیں۔ دوسری جانب خود اس کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت کے دور میں مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

جب تک آصف زرداری صدر ہیں انکے خلاف کیسز کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی، احتساب عدالت

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے