عطا تارڑ

حکومت نے سپریم کورٹ کے فل کورٹ اعلامیہ کے مطابق قدم اٹھایا ہے۔ وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے فل کورٹ اعلامیہ کے مطابق قدم اٹھایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ 6 ججز نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط لکھا، فل کورٹ کا فیصلہ آیا ہے کہ کمیشن بنایا جائے ہم اس پر عمل کررہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ نیک نام اور اچھی ساکھ والے ججز کے نام پر کون اعتراض کرے گا، اچھے طریقے سے یہ معاملات چل رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ مثال کے طور پر اگر مشیر عالم، تصدق جیلانی، منظور ملک یا ناصرالملک کا نام دیا جاتا ہے تو کیا حرج ہے؟ ہو سکتا ہے کہ ان 4 ناموں میں سے کوئی ایک نام ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک سینئر جج یا سابق چیف جسٹس کو لگا رہے ہیں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

گھبرانا نہیں ہے، آپ معافی مانگ لیں، شگفتہ جمانی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکنِ قومی اسمبلی شگفتہ جمانی کا بانیٔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے