حمزہ شہباز

حمزہ شہباز کی لندن سے پاکستان واپسی کی تیاری

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز نے لندن سے پاکستان واپسی کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور وہ جلد پاکستان پہنچ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز لندن سے وطن واپس آرہے ہیں، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے لندن میں جماعت کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حمزہ شہباز کو وطن واپس جانے کا کہا گیا ہے اور وہ چند روز میں پاکستان موجود ہوں گے۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ دے چکے ہیں جس پر وزیراعلی پرویز الہی نے ان کا فیصلہ تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ادھر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ایڈوائس جاری کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

آپ فوج کے گھر میں گھس گئے تو کیا فوج ایکشن لینے کا حق نہیں رکھتی؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آپ فوج کے گھر میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے