حمزہ شہباز

حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

لاہور (پاک صحافت) نائب صدر ن لیگ حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب اور مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کردیے گئے ہیں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی منظوری کے بعد نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے۔ پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے بعد اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی تھا۔

مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف کا پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے کے بعد صوبے میں سیاسی سطح پر بڑی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ جس کے لئے ن لیگ کی قیادت بھرپور کوشش کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

سعودی سرمایہ کاروں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان آنے والے سعودی تجارتی وفد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے