حافظ نعیم

حافظ نعیم کی وفاقی حکومت کے ساتھ چیئرمین نیپرا پر بھی سخت تنقید

کراچی (پاک صحافت) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے ملک میں بجلی کی بڑھتی قیمت پرپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت سمیت نیپرا کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ نیپرا صارفین کے تحفظ کا ادارہ ہے، سارا کچھ وفاقی حکومت پر نہ چھوڑا جائے، آئی پی پیز سے مذاکرات کا کیا نتیجہ نکلا؟

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم نے نیپرا میں حکومت کی بجلی مہنگی کرنے کی سماعت کے موقع پر وفاقی حکومت اور نیپرا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی بجلی مہنگی ہوئی، صارف کہاں جائے؟ کیا مر جائے؟ ان کہا کہنا تھا کہ چیئرمین نیپرا سے درخواست ہے کہ مزید بجلی مہنگی کرنے کی اجازت نہ دیں۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کراچی کے امیر کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ نہ کیا جائے، 300 یونٹ کے صارفین کو بجلی کی سبسڈی سے محروم کیا جا رہا ہے۔ آخر میں کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے چیئرمین نیپرا سے مخاطب ہوکر یہ بھی کہا کہ آپ وفاقی حکومت کا دفاع کرتے ہیں، حالانکہ آپ کو غیر جانبدار ہونا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے