مولانا فضل الرحمن

جے یو آئی کے نومنتخب ارکان قومی اسمبلی میں حلف لیں گے۔ مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کے نو منتخب ارکان قومی اسمبلی میں حلف لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) نے جمعرات ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت ہونے والے کور کمیٹی کے اجلاس میں مولانا عبد الغفور حیدری، اسلم غوری، حافظ حمداللہ، عثمان بادینی، مولانا سمیع الدین اور نور عالم خان نے شرکت کی۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق جے یو آئی کور کمیٹی اجلاس میں جمعرات کو نیشنل اسمبلی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس میں اسمبلی اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔ امیر جے یو آئی نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی بالادستی کیلئے مثبت کردار ادا کیا، جمہوری اداروں کی بالادستی کی قربانیاں ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جمعیت اب بھی پارلیمان کی بقا کیلئے قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، جے یو آئی کے نومنتخب ارکان جمعرات کو قومی اسمبلی میں حلف لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے